سوزہاؤ، چین، 3 نومبر 2023 /PRNewswire/ — 2 نومبر بمقام Xi’an Jiaotong لیورپول یونیورسٹی میں منعقدہ 2023 XJTLU عالمی تعلیمی فورم میں سات ممالک کی نمائندگی کرنے والے سفارت خانے کے 11 عہداروں اور مندوبین کو اکٹھا کیا گیا۔ ممالک اور تنظیمیں (حروف تہجی کی ترتیب میں) درج ذیل تھیں: شنگھائی میں برطانوی قونصلیٹ جنرل، سلطنت لیسوتھو، جمہوریہ انڈونیشیا، جمہوریہ ملاوی، جمہوریہ نمیبیا، جمہوریہ زمبابوے، اور رائل تھائی سفارت خانہ۔
پینل کے تبادلہ خیال میں، سفارت خانے کے عہدیداران اور مندوبین نے بیرون ملک تعلیمی پروگراموں کی اہمیت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
چین میں ملاوی کے سفیر ایلن چنٹیزا (Allan Chintedza) نے عالمی تعاون پر زور دیا: "آپ قومی سطح پر سوچ سکتے ہیں، لیکن آپ کو عمل عالمی سطح کے مطابق کرنا ہو گا کیونکہ، عالمی سطح پر، ہم سب کی ذمہ داری مشترکہ ہے۔”
سلطنت لیسوتھو کے سفارت خانے میں وزارتی مشیر ٹومیلو موسیمے (Tumelo Moseme) نے کہا: "انفرادی طلباء میں، اپنے ممالک سے باہر تعلیم حاصل کرنے سے بین الثقافتی رابطے، موافقت اور تخلیقی سوچ جیسی مہارتیں فروغ پاتی ہیں۔
جمہوریہ زمبابوے کے سفارت خانے میں وزارتی مشیر پیڈزیسائی پیٹر موویرا (Pedzisai Peter Mwayera) نے مزید کہا: "بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے طلباء کو نہ صرف پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع ملتے ہیں؛ بلکہ یہ انہیں مختلف ثقافتوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔”
جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے میں تعلیم و ثقافت کے اتاشی یودل چاتم (Yudil Chatim) نے کہا: "میں انڈونیشیا کی عوام کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کو زیر غور لانے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہ مواقع نہ صرف روشن مستقبل کے دروازے کھولیں گے بلکہ آپ کے ثقافتی اور لسانی تجربے کو بھی مالا مال کر دیں گے۔”
جمہوریہ نمیبیا کے سفارت خانے کے سیاسی، اقتصادی اور قانونی سکریٹری نجیپاپولی مائیکل ہاموکویا (Nghihepavali Michael Hamukwaya) نے کہا: "ہمارا سفارت خانہ چین اور دیگر ممالک کے مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے، عوامی سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنے اور تعاون کو بڑھانے کے لئے طریقہ کاروں کی دریافت کے توسط سے بین الاقوامی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔”
شنگھائی میں برطانوی قونصلیٹ جنرل کی سفیر (ثقافت و تعلیم) کیتھرین سنکلیئر جونز (Catherine Sinclair-Jones) نے کہا: "یہ دیکھنا واقعی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ XJTLU ان چند عالمی مشکلات کا کیسے ردعمل دیتا ہے جن کا ہم بین الاقوامی تعلیم میں سامنا کرتے ہیں جیسے کہ AI اور ملازمتی قابلیت وغیرہ۔ XJTLU کا دورہ کرنا اور پیشکشوں اور تبادلہ خیالات کو سننا واقعی ایک مثبت تجربہ رہا ہے۔”
عالمی تعلیمی فورم بڑے 2023 XJTLU عالمی شراکت دار فورم کا حصہ تھا، جو 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک منعقد ہوا جس نے 50 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد سیاحین کو راغب کیا۔ اس تقریب میں کیمپس اور لیبارٹری کے دورے، بین الاقوامی جاب فیئر، پروگرام کے تعارف، اور XJTLU انٹرپرینیور کالج (تایکانگ) کے دورے شامل تھے۔
رابطہ: تمارا کاپ (Tamara Kaup)، tamara.kaup@xjtlu.edu.cn