پیٹالنگ جیا، ملیشیا، 16 مارچ، 2023/PRNewswire/ –SEGi یونیورسٹی اور کالجز، جو کہ ملیشیا میں اعلی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے، نے کوٹا دمنسارا، پیٹالنگ جیا میں اپنے نامور یونیورسٹی کیمپس میں روایتی کلاس روم کے ماحول میں MetaMentor کا آغاز کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔
MetaMentor ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں ایسے لائیو کورسز کی ایک لگاتار بڑھتی فہرست ہے جو اکادیمیات سے لے کر عملی رہنمائیوں، مختلف کمپیوٹر سافٹ ویر یا مخصوص صلاحیات پر مشتمل ہے جو طلبا، زیرِ ملازمت نوجوانان اور افادۂ عامہ کیلیے بھی ضروری ہیں۔ تجرباتی طور پر، ایپ پر ابھی 30 کورسز دستیاب ہیں جو بہت ہی معمولی فیس کے عوض پیشہ ور اور تجربہ کار معلمین کے ذریعے پڑھائے جاتے ہیں۔
SEGi یونیورسٹی و کالجز کی مینیجنگ ڈٓئرکٹر اسٹیلا لاؤ نے کہا کہ ’’MetaMentor بنانے کے پیچھے کارفرما مقصد بہت ہی سیدھا ہے – تعلیم کو سب کیلیے کفایتی اور قابلِ رسائی بنانا شروع سے یہی ہمارا مقصد رہا ہے جو آف لائن و آن لائن ہمارے پیش کردہ پروگراموں سے ظاہر ہوتا ہے‘‘۔
لاؤ نے یہ بھی کہا کہ MetaMentor روایتی اینٹ اور گارے سے بنی کلاس روموں سے دوری اختیار کرنے کا ایک مظہر ہے۔
’’ہر کورس مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ پس منظر والے ہم خیال افراد پر مشتمل چھوٹے گروپوں کے ساتھ لائیو منعقد کیا جاتا ہے۔ مشارکین اپنی انفرادی صلاحیات کے پیشِ نظر معلم کے ساتھ 1-1 لائیو چیٹ کے ذریعے رابطہ بھی کر سکتے ہیں اور زیرِ بحث موضوع کے حوالے سے مزید ادراک پیدا کر سکتے ہیں۔
سب سے ضروری بات، یہ کورسز اپنے اندر لچک رکھتے ہیں جہاں آپ اپنی دستیابی کے مطابق اپنے اسباق کا وقت ترتیب دے سکتے ہیں اور وقت یا جگہ کی تنگی کے بغیر اپنی رفتار کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں‘‘، لاؤ نے مزید وضاحت کی۔
’’مقولہ ’ہر استاد کبھی نہ کبھی مبتدی ہوا کرتا ہے‘ بخوبی اس بات کو سمجھاتا ہے کیونکہ MetaMentor نہ صرف ان مشارکین کیلیے دستیاب و موجود ہے جو نیا علم یا صلاحیات سیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ان کیلیے بھی جو دوسروں کے ساتھ اپنے علم یا صلاحیتوں کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پلیٹ اس لنک پر سب کیلیے دستیاب ہے https://metamentor.com.my/. میری سب سے گزارش ہے کہ وہ MetaMentor سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع کو غنیمت جانیں!”
46 برسوں کی نمایاں کارکردگی و تفوق کے ساتھ، SEGi اعلی تعلیم کے شعبے میں گزشتہ کئی برسوں سے ایک سرکردہ یونیورسٹی کے طور پر بلند معیارات قائم کرنے کیلیے معروف ہے۔ SEGi وزارتِ اعلی تعلیم (MOHE) کی منظوری کے ساتھ اکادیمی اور مائکرو-کریڈینشئل پروگراموں کی آن لائن پیش کش کیلیے 2013 سے ڈجیٹل ہو چکا ہے۔ اس نے 1 جولائی 2022 کو پیش قدمی کرتے ہوئے اپنے SEGi MetaCampus کا افتتاح کیا، جو کہ طلبا کے سیکھنے، آپس میں گفتگو کرنے اور رابطہ کرنے کے طریقوں میں انقلاب لانے کیلیے میٹا ورس میں قائم کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے۔