نئی ٹیگ لائن زندگیوں کی قلب ماہیئت کرنے کے لیے کمپنی کے ویژن کے پس پردہ تحریک انگیز قوت اوراس کے عالمگیر افرادی قوت اور صنعتوں میں موجود گاہکوں کے درمیان شیئر کردہ متحد کرنے والے معیار کی عکاسی کرتی ہے
دیس موائنیز، آئیووا، 15 جنوری 2024 /PRNewswire/ — اجزاء کی ایک عالمگیر مینوفیکچرر، Kemin Industries نے، جو اپنے پروڈکٹس اور خدمات کی مدد سے تقریباً 80 فیصد دنیا کے لیے روزمرہ کی زندگی کے معیار کی دیرپا قلب ماہیئت کرنے کی جدوجہد کرتی ہے، آج اپنی نئی عالمگیر ٹیگ لائن: Compelled by Curiosity™ کا افتتاح کیا۔
یہ ٹیگ لائن ایک کمپنی کی حیثیت سے Kemin کے خلقی تجسس کا اور اختراع کرنے، باہمی شراکت کرنے اور لا متناہی مواقع کی کھوج بین کرنے کے لیے تنظیموں سے یہ جس طرح مقابلہ آرا ہوتی ہے اس کا مظاہرہ کرنے میں مدد کے لیے دنیا بھر میں استعمال کی جائے گی۔ سائنس کی ایک ٹھوس بنیاد پر تعمیر شدہ، Kemin ڈیٹا کے اشتراک سے، ایسی اختراعی تدابیر تخلیق کرنے کے لیے تخلیقیت کا استعمال کرتی ہے جس سے آئندہ کل کی ضرورتیں پوری ہوں۔ تجسس کا ایک مشترک جذبہ کمپنی کی عالمگیر افرادی قوت کو متحد کرتا ہے اور یہ چیز عوام، پالتو جانور، حیوانات، پودوں، اور سیارے کے لیے زندگی کو بہتر بنانے کی Kemin کی کوششوں میں عیاں ہے۔
Chris Nelson، صدر اور CEO، Kemin کا کہنا ہے، "Kemin کے جذبے کو Compelled by Curiosity بڑی کاملیت کے ساتھ کیپچر کرتی ہے: ہماری ایک متنوع افرادی قوت ہے، جو فنکشنز، صنعتوں، اور علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے، جس کو متحد کرنے والے تجسس سے تحریک ملتی ہے، جو ہمیں دنیا بھر میں زندگیوں کی قلب ماہیئت کرنے کے ہمارے ویژن کے حصول کی سمت بڑھاتا ہے۔ Kemin کے اجزا روزمرہ کے بہت سارے پروڈکٹس — ہم جو غذا کھاتے ہیں اس سے لے کر ہماری گاڑیوں کو طاقت دینے والے ایندھن تک — میں پائے جاتے ہیں۔ ہم اپنا سائنس اور ایسی مثالی تدابیر لاگو کرنے پر قادر ہیں جو ہم سبھی کے لیے زندگی کو بہتر بناتی ہیں۔ میں اس بات سے سرشار ہوں کہ اب ہمارے پاس ایک ایسی ٹیگ لائن ہے جو یہ پیغام ہمارے ملازمین، گاہکوں، اور کمیونٹیز کے ساتھ بہت ہی جامع انداز میں شیئر کرتی ہے۔”
Kemin برانڈ کی شناخت کو بلند کرنے اور متعدد صنعتوں میں کمپنی کو متحد کرنے کے لیے تخلیق کردہ، نئی ٹیگ لائن Kemin کی سرگزشت اور آئندہ عزائم کی نمائندگی کرتی ہے۔ 1961 میں کمپنی کے آغاز کے وقت سے ہی، تجسس Kemin اور اس کے بانیان، R.W. اور Mary Nelson کے قلب میں رہی ہے۔ دوسروں کی خدمت کرنے کا ان کا جذبہ انہیں چارے کے فلیور، فصل کے لیے محافظ اشیاء، اور زرعی صنعت کے لیے مانع تکسید اشیاء تخلیق کرنے کی سمت لے گیا اورانہوں نے R.W. کے والد کے بھیڑ کے کھلیان میں رکھی واشنگ مشین میں اجزاء کو ملا کر Kemin کا ایک اولین پروڈکٹ تخلیق کیا۔
اب، چھ دہائی سے زیادہ مدت گزر جانے کے بعد، تجسس ابھی بھی Kemin کو ساری صنعتوں میں اور 120 سے زائد ممالک میں کسٹمرز کی خدمت انجام دینے میں بدستور آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔ سالانہ سیلز کی مد میں USD$1 بلین سے زائد کے ساتھ، کثیر ملکی، فیملی کی زیر ملکیت اور زیر عمل یہ کمپنی اپنی مہارت کو سالماتی سائنس میں اور اپنی بنیادی ٹیکنالوجیز کو فنکشنل فوائد والے ایسے پروڈکٹس پیش کرنے میں لاگو کرتی ہے جو عوام، پالتو جانوروں، پروڈکشن والے حیوانات، پودوں، اور سیاروں کی صحت و سلامتی کو بڑھاتے ہیں۔
نیلسن کے بقول، "ہمارا تجسس ہی ہمیں سائنس اور اختراع کے جذبہ کا استعمال کر کے دنیا کے سوالوں کا جواب دریافت کرنے کے لیے آگے بڑھنے پر مجبور کرتا ہے — اور آگے بڑھاتا ہے۔ ہم دنیا کو دیکھنے کے لیے لیباریٹری سے باہر نگاہ ڈالتے ہیں، تاکہ جو کچھ موجود ہے اس سے آگے دیکھا جائے — تاکہ جو کچھ کیا جا سکتا ہے اسے دیکھا جائے۔ سادے لفظوں میں، ہم Compelled by Curiosity ہیں۔”
Kemin کی نئی عالمگیر ٹیگ لائن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Kemin انڈسٹریز کے بارے میں
Kemin انڈسٹریز (www.kemin.com) اجزاء کی ایک عالمگیر مینوفیکچرر ہے جو اپنے پروڈکٹس اور خدمات کی مدد سے تقریباً 80 فیصد دنیا کے لیے روزمرہ کی زندگی کے معیار کی دیرپا قلب ماہیئت کرنے کی جدوجہد کرتی ہے۔ کمپنی ہذا انسانوں اور حیوانات کی زندگی اور غذائیت، پالتو جانور کی غذا، ایکوا کلچر، نیوٹرا سیوٹیکل، غذائی ٹیکنالوجیز، فصلوں کی ٹیکنالوجیز، ٹیکسٹائل، بایوفیول، اور حیوانات کے لیے ٹیکے کی صنعتوں کے لیے 500 سے زائد تخصیصی اجزاء فراہم کرتی ہے۔
نصف صدی سے زیادہ مدت سے، Kemin 120 سے زائد ممالک میں صنعت کے چیلنجوں کا ازالہ کرنے اور گاہکوں کو پروڈکٹ کی تدابیر پیش کرنے کے لیے اپلائیڈ سائنس کا استعمال کرنے کے لیے وقف رہی ہے۔ Kemin غذا، چارے، اور صحت سے متعلق پروڈکٹس کے معیار، حفاظت اور تاثیر کے حوالے سے اپنے پیمان عہد کے ساتھ بڑھتی آبادی کو کھلانے کے لیے اجزاء فراہم کرتی ہے۔
1961 میں قائم شدہ، Kemin ایک نجی طور پر زیر اہتمام، فیملی کی زیر ملکیت اور زیر عمل کمپنی ہے جس کے 3,000 سے زائد عالمگیر ملازمین ہیں اور 90 ممالک میں آپریشن چلاتی ہے، جس میں بیلجیم، برازیل، چین، مصر، ہندوستان، اٹلی، سان مارینو، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور ریاستہائے متحدہ میں موجود مینوفیکچرنگ کی سہولیات شامل ہیں۔
میڈیا رابطہ:
Lauren M.G. Burt، ہیڈ آف ورلڈ وائیڈ کمیونیکیشنز، +1 (515) 249-4219، lauren.burt@kemin.com
© Kemin انڈسٹریز، انکارپوریٹڈ، اور اس کی کمپنیوں کا گروپ 2024۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ® ™ Kemin انڈسٹریز، انکارپوریٹڈ، امریکہ کے ٹریڈ مارکس۔
مخصوص بیانات، پروڈکٹ کی لیبل سازی اور دعوے جغرافیہ کے لحاظ سے یا حکومت کے تقاضوں کے مطالبے کی رو سے مختلف ہو سکتی ہے۔
لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/901853/Updated_Kemin_Logo.jpg