گوئیانگ، چین، 20 نومبر 2023 /PRNewswire/ —
Huanqiu.com کی شائع کردہ نیوز رپورٹ: حالیہ برسوں میں، "چین میں تخلیقی مینوفیکچرنگ” نے نئی توانائی کی مصرف گاڑیوں کی اعلیٰ معیاری ارتقاء کو متحرک کیا ہے۔ یہ امر نئی توانائی پر مبنی بیٹری اور امواد کی تیاری کی انڈسٹری میں نئے مواقع پیدا کرنے کا موجب بنا ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ Guian New District معاشی ترقی کے نئے وسائل کی راہیں ہموار کرنے کے لیے نئی توانائی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کر چکی ہے۔
گوئیژو میں 30 GWh کی سالانہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی بیٹری کی پیداواری بیس، جس کو چینی پاور بیٹری کی ممتاز کمپنی Contemporary Amperex Technology Co., Ltd. (CATL) فنڈ کرتی ہے، جس نے اکتوبر کے آخر میں تجرباتی پیداوار کا آغاز کیا۔ 17 اگست سے اب تک، پیداوار کے اولین مرحلے کی کم و بیش 500 گاڑیوں کے لوڈز جو کہ الیکٹرومکینیکل سازوسامان پر مشتمل تھے ان کو بیچز کی صورت میں سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے، اور تقریباً 1,500 ورکرز نے انفرادی طور پر سازوسامان کی کمیشننگ انجام دی۔ رپورٹس کے مطابق، اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو پاور اور توانائی اسٹوریج کی بیٹریز کی ملحقہ معاونتی سہولیات کے ساتھ، 30 GWh کی سالانہ پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیس کی مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کر لینے کے بعد، توقع کی جاتی ہے کہ اس کی سالانہ پیداواری قدر تقریباً 15 بلین یوان تک جا پہنچے گی۔
BYD کے 10GWh پاور بیٹری کے پراجیکٹ کے بارے میں، جس کو پہلے ہی پیداواری سلسلے میں شامل کر دیا گیا ہے، اس سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ 2.973 بلین یوان کی صنعتی پیداوار حاصل کرے گا اور اس برس جنوری تا ستمبر 355 ملین یوان کی اضافی قدر حاصل کرے گا۔ یہ بات واضح ہے کہ حالیہ طور پر، Guian میں موجود BYD کی فیکٹری زیادہ تر Seagull کو مصنوعات کی ترسیل کرتی ہے، مئی سے شروع ہونے والا BYD کا نیا ماڈل، ایک تہائی سے زیادہ بیٹریز کی ترسیل کے لیے Guian پلانٹ پر منحصر ہے۔ مئی سے لے کر اگست تک، Seagull کی فروختگیوں میں 8,400 سے 34,800 گاڑیوں کا اضافہ ہوا ہے، اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے Guian فیکٹری کے اندر بیٹری کی پیداواری صلاحیت کی ریلیز کے سلسلے میں آرڈر کی مضبوط بنیاد میسر آئے گی۔
نئے امواد کے شعبے میں، Guian New District میں لیتھیم بیٹری اینوڈ پر مبنی امواد کے سالانہ 100,000 ٹنز کی پیداوار کا حامل ایک ایسا مربوط پراجیکٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے پیداراوی سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے، جس کو Hunan Zhongke Electric Co., Ltd. (Zhongke Electric) فنڈ کرتی ہے۔ جنوری سے ستمبر تک، یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ صنعتی پیداوار سے 567 ملین یوان کی آمدنی حاصل کرے گا اور اس کی صنعتی اضافی قدر 136 ملین یوان سے بڑھ جائے گی، جس میں اضافی قدر کی شرح 23.96% ہو گی۔
"دو سرکردہ صنعتوں اور دو پیشہ ورانہ صنعتوں” کے اندر سرمایہ کاریاں راغب کرنے کے حوالے سے Guian New District کی اقدامی حکمت عملی اور رجحان کا براہ راست تعلق اس کی سودمند مواقع سے فائدہ اٹھانے کی استعداد سے ہے۔ Guian New District کو 2021 سے ہی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ، جدید آلات کی تیاری کے ساتھ ساتھ نئی توانائی، اور نئے امواد (یعنی "دو سرکردہ صنعتوں اور دو پیشہ ورانہ صنعتوں”) کے شعبوں میں بہترین صنعتی تقسیم کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا پراجیکٹس کے علاوہ، Chery Automobile نے گوئیژو میں اپنا صنعتی بیس قائم کیا ہے جس میں 50,000 نئی توانائی کی کمرشل گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہینگلی (گویانگ) انڈسٹریل پارک کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
Guian، ایک جانب، نئی توانائی پر مبنی گاڑیوں، بیٹریز، اور امواد کی پیداواری بیسز کی تیاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، سرکردہ اور پیشہ ورانہ صنعتوں کے اندر ایسی سرمایہ کاریوں کو راغب کرنے میں بھرپور معاونت کرتا ہے جو نئی توانائی پر مبنی بیٹریز، امواد کے ساتھ ساتھ اہم سازوسامان، اجزاء اور امواد پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ دوسری جانب،Guian اپنے بھرپور وسائل اور اعلیٰ معیار کی سروسز کی بدولت، نئی توانائی اور نئے امواد میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے ایک شاندار موقع کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار اور آپریشنز کو مزید وسعت دے سکیں۔
Guian پاور سپلائی بیورو کے محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی کے جنرل مینیجر PEI جونئی (PEI Junyi) کا کہنا تھا کہ، "ہم نے ایک خصوصی ورک گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ "دو سرکردہ صنعتوں اور دو پیشہ ورانہ صنعتوں” کو خدمات دی جاسکیں، اور اس سلسلے میں ایک ‘جامع اور ہمہ جہت’ سروس میکانزم قائم کیا ہے۔ ہم نے Zhongke Electric اور CATL جیسی کمپنیوں کے لیے عملہ تفویض کیا ہے تاکہ ان سروسز کا فالو اپ کر سکیں جن کا دائرہ کار خود ساختہ ذیلی اسٹیشن کی منصوبہ بندی، نصب کاری، حل کا تعین کرنے سے ٹیسٹ کی منظوری تک ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پاور تک رسائی کی ایپلیکیشن کو سنبھالنے کے طریقے ہموار ہیں۔ ” انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاور سپلائی بیورو تعمیراتی مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے، اور تعمیراتی منصوبے کو سائنسی طور پر ایڈجسٹ یا بہتر کرنے کے لیے براہ راست معاونتی خدمات لائے گا، جس سے صنعت کے لیے کارآمد اور محفوظ بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
"دو سرکردہ صنعتوں اور دو پیشہ ورانہ صنعتوں” کے آغاز کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، Guian New District مختصراً کاروباری اداروں کی طلب سے مطابقت اختیار کرتا ہے۔ Guian پاور سپلائی بیورو درج ذیل تین طرح سے بجلی کی خدمات کی ضمانت دیتا ہے: پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد پاور سپلائی، اضافوں کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کا مختصر اضافہ، اور کمیونٹی کی خوشحالی کی حفاظت کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات۔
” 2022 میں، ہم نے بجلی کے 203 براہ راست پراجیکٹس پر کام کیا، جس سےMWh 502.7 کی اضافی پاور سپلائی کا ہدف حاصل ہوا۔ اس سے صارف کے تعطلی کے اوسط گھنٹوں (AIHC) میں 5.7 گھنٹوں کی کمی آتی ہے، اور Guian New District میں پاور سپلائی کی اعتبار پذیری میں بہتری واقع ہوتی ہے۔ ” PEI Junyi نے کہا ہے کہ 2022 میں تین بنیادی گرڈ کے ذیلی اسٹیشنز کے پراجیکٹس کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کیا گیا تھا، ایک اہم پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا تھا اور اسے فعال کر دیا گیا ہے، نیز 220kV پر مبنی Shinzoom کے ذیلی اسٹیشن کے معاونتی سلسلے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا تھا اور اسے فعال کر دیا گیا ہے، جو Zhongke Electric کی سالانہ 100,000 ٹن کی لیتھیم بیٹری اینوڈ مواد کے پیداواری پراجیکٹ کی پاور کی ضروریات کو یقینی بنا رہا ہے۔
مورخہ 8 ستمبر 2023 کو، CATL پراجیکٹ کی 220kV کاشی I اور II لوپ لائنز کو تقویت دینے والا، گوئیژو کا پہلا 220kV آل کیبل پراجیکٹ، مقررہ وقت سے قبل کامیابی کے ساتھ فعال کر دیا گیا۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ 220kV CATL کے ذیلی اسٹیشن کو مقررہ وقت سے قبل فعال کیا گیا تھا، جو CATL کے گوئیژو نیو انرجی پاور اور انرجی اسٹوریج بیٹری مینوفیکچرنگ بیس کو بجلی کی مستقل اور بلا تعطل فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔
مزید برآں، Guian پاور سپلائی بیورو فعال طور پر صارفین کی بجلی کی طلب کو بخوبی سمجھتا ہے اور، پیداواری کی صورتحال اور مختلف صارفین کے لوڈ کی خصوصیات کی بنیاد پر، بجلی کی بچت کے لیے تیار شدہ حل فراہم کر کے انٹرپرائز کو کم طلب والے اوقات میں پیداواری استعداد میں رہنمائی کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف پیداوار سے منسلک انٹرپرائز کی بجلی کی قیمتوں میں بچت ہوتی ہے، بلکہ یہ کم طلب والے گھنٹوں کے دوران مناسب پاور سپلائی کو یقینی بناتا ہے، جس سے نتیجتاً کاروباری کارگردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ PEI Junyi کے مطابق، Zhongke Electric نے اپنی پیداواری سرگرمیوں کو رات کے اوقات کے کم طلب والے گھنٹوں میں منتقل کر کے اپنی بجلی کی قیمتوں میں 11.25 ملین یوان تک بجلی کی قیمتیں کم کر لی ہیں۔
Guian نے خدمات کو بہتر، انتظامیہ کو مضبوط اور اقدامات کو درست کر کے "دو سرکردہ صنعتوں اور دو پیشہ ورانہ صنعتوں” میں پراجیکٹس کی فوری تعمیر، فوری پیداوار اور فوری نتائج فعال کرنے کا عزم کیا ہے، اور اپنے اعلیٰ معیاری ارتقاء کے حصول میں تیز رفتار پیش رفت حاصل کی ہے۔
رابطہ: زیاؤچن ما (Xiaochun Ma)، maxiaochun@huanqiu.com