واشنگٹن، 5 جون، 2023 /PRNewswire/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) نے 2023 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پُروقار سالانہ ایوارڈ سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی باہمت خواتین کو بطور اعزاز دیا جاتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔
بے شمار خواتین اپنے معاشروں میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں اور انصاف، سلامتی اور شمولیت کی سرکردہ تحریکوں کی قیادت کرتی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر ان کی کاوشیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ USIP ان خواتین کی حمایت جاری رکھنے اور تبدیلی اور امن میں ان کے کردار کے اثرات کو تسلیم کرنے اور ان کی کاوشوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے پُرعزم ہے۔
نامزدگیوں کی مدت 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ USIP دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی خواتین کی شناخت اور اعزاز میں حصہ لیں جنہوں نے قیام امن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ سال کے آخر میں USIP کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایوارڈ یافتہ خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں نقد انعام دیا جائے گا۔
USIP ایسی خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنہوں نے قیام امن کے لیے کام کیا ہے مگر پہلے انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔
نامزدگیوں کا جائزہ ایوارڈ کے معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا، بشمول: نامزد کردہ خاتون کی امن کے ساتھ وابستگی، اس کی غیر معمولی قیادت، قیام امن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی شاندار مشق اور اس کے کام کے اثرات۔ 2023 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے اور یہ صنفی اور امن سازی کے معاملات پر USIP کو مشورے دیتا ہے۔
ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے سابقہ وصول کنندگان میں کولمبیا کی ماریہ یوجینیا موسکیرا ریاسکوس، کینیا کی جوزفین ایکیرو اور جنوبی سوڈان کی ریٹا لوپیڈیہ شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک USIP نے 24 خواتین کو ایوارڈ کے لیے مستحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امن کی داعی کسی بھی خاتون کو نامزد کرنے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace
USIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about
لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg