کانیٹو نے کاروباری قائدین اور منتظمین کو اپنے کلاؤڈ پر مبنی قانونی مہارت کے پلیٹ فارم تک وقت سے پہلے رسائی حاصل کرنے کی دعوت دی ہے۔
سنگاپور، 28 نومبر، 2023 /PRNewswire/ — کونیٹو نے کسی بھی قسم کی دستاویزات کو منظم رکھنے، محفوظ بنانے اور دستخط کرنے کی سہولت کے ساتھ اپنے نئے کلاؤڈ پر مبنی پلیٹ فارم تک وقت سے پہلے رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ کونیٹو کی ٹیم ایک ایسا بدیہی، متحرک اور قابل استطاعت پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہے جو اداروں کی قانونی سہولت کے طور پر کام کرے اور جس کا مقصد کام کے طریقہ کار کی انجام دہی میں انقلاب پیدا کرنا اور کاروباری کامیابی میں تحریک پیدا کرنا ہے۔
ایسے اداروں کی ضروریات کو پورا کر کے جن کو کم لاگت کی ڈيجیٹل سہولت کے ساتھ معاہدوں کا فوری اور محفوظ طور پر انتظام کرنے کی ضرورت ہو، کونیٹو قانونی صنعت میں انقلاب پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ کونیٹو کے ساتھ، کاروبار کے مالکان دستاویزات کے بہاؤ کو منظم کر سکتے ہیں، صارف دوستانہ ٹیمپلیٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں اور کثیر لسانی معاونت کے ساتھ اپنی پہنچ کو توسیع دے سکتے ہیں۔
کونیٹو ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو اداروں کی ترقی کی بنیاد بنتا ہے اور اپنے استعمال کنندگان کو
- تیار کرنے
- مذاکرات کرنے
- منظوری دینے
- کھوج لگانے
- دستخط کرنے
- قانونی رہنمائی تک رسائی دینے کے لیے با اختیار بناتا ہے۔
وقت سے پہلے رسائی میں مسابقتی برتری فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے انتظام شدہ مواد کے ساتھ مخصوص صنعتی بصیرتیں اور توسیع دینے والے نیٹ ورکنگ مواقع شامل ہیں جو لوگوں کو اپنے شعبے میں ساتھیوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔ کونیٹو اپنی ابتدائی کمیونٹی کو ایڈوانسڈ علم کے ساتھ با اختیار بنانے کے لیے نئی خصوصیات، خدمات اور خصوصی پیشکشیں فراہم کرنے کا عہد کرتی ہے۔
کانیٹو کی CMO مسز گرینفیل نے کہا، "ہم کاروباری ادارے کے اپنی قانونی ضروریات کا انتظام کرنے کے انداز میں تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ "ہمارا جدید پلیٹ فارم قانونی اخراجات میں نمایاں کمی لانے، ضروری ٹولز تک سادہ رسائی فراہم کرنے اور ماہرانہ رہنمائی دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کاروباری قائدین، انٹرپرینئورز اور سولوپرینئورز کو اپنے قانونی آپریشنز سے اہلیت کے ساتھ نمٹنے کے لیے با اختیار بناتا ہے۔ ہمیں اپنے جدت کاروں کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی جو قانونی منظرنامے میں جدت لا رہی ہے کا گرمجوشی سے استقبال کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ اکٹھے، ہم قانونی خدمات میں جمہوری اطوار کو متعارف کرا رہے ہیں، ان کو سب کے لیے زیادہ قابل رسائی اور منصفانہ بنا کر۔
کونیٹو کے بارے میں
کونیٹو ایک سمارٹ لیگل ٹیک کا ٹول اور ای سائننگ کی سہولت ہے جو ایک جامع پلیٹ فارم میں قانونی مہارت اور کاروباری فَراسَت کو یکجا کرتی ہے۔
ملاحظہ کریں https://get.conneto.com/
لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/2285898/Conneto_Logo.jpg
Alex, ای میل: Digitize@conneto.news, ٹیلیفون +44 7935 52 73 12