ریاض، سعودی عرب، 14 اگست 2023 /PRNewswire/ — آج ڈیجیٹل اشتراکی تنظیم (DCO) نے انتہائی شدت سے متوقع ایوارڈز برائے ڈیجیٹل خوشحالی کے لانچ کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ان قابل ذکر ڈیجیٹل شراکت داریوں کو تسلیم کیا جائے اور جشن منایا جائے جو کہ سب کی خوشحالی، خاص طور پر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا سبب بنتی ہیں، جن کا کردار قوموں کی ترقی اور نمو میں اضافہ کرنے میں بہت اہم ہے۔
ایوارڈز برائے ڈیجیٹل خوشحالی کو تین مرکزی ستونوں کے اعتبار سے تشکیل دیا گیا ہے اور ہر ستون کو انفرادی ایوارڈ کے زمرے دیے گئے ہیں، ان میں سے ہر ایک ڈیجیٹل ترقی کے اہم پہلو کی نمائندگی کرتا ہے:
ڈیجیٹل جدت:
- اہم مثبت تبدیلی اور ترقی کو جِلا بخشنے کی غرض سے مداخلتی ٹیکنالوجی پر مبنی سولیوشنز سے فائدہ حاصل کرنے والے شاندار اقدامات کو تسلیم کرنا۔
ڈیجیٹل تبدیلی:
- فیصلہ سازی کے عمل کو بڑھانے، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی غرض سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مثالی کوششوں کو تسلیم کرنا۔
- پیشرفت اور کامیابی حاصل کرنے کی خاطر فائدہ مند ڈیجیٹل سولیوشنز کے غیر معمولی اشتراک کی کوششوں کو سراہنا۔
معاشرے کو بااختیار بنانا:
- ان مثالی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا جو کہ سماجی ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں اخلاقی طریقۂ کار اور اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
- ایک ایوارڈ جو کہ ماحولیاتی چیلنجز کو حل کرنے اور خوشحال مستقبل کی خاطر پائیداری کو فروغ دینے کی غرض سے ڈیجیٹل جدتوں سے فائدہ مند شاندار شراکتوں کو تسلیم کرتا ہے۔
"ڈیجیٹل اشتراکی تنظیم (DCO) کی سیکریٹری جنرل مس دیمہ الیحییٰ (Ms. Deemah AlYahya) نے کہا کہ، "ایوارڈز کا لانچ ان تنظیموں کے بے مثال ڈیجیٹل اشتراک کو تسلیم کرنے میں اہم سنگ میل ہے جو کہ سب کے لیے خوشحالی کا سبب بنتی ہیں”۔ ہم DCO کی ممبر ریاستوں اور دنیا بھر سے بہترین ڈیجیٹل جدت کاران کو شناخت کرنے کے منتظر ہیں جو انسانیت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔”
الیحییٰ نے مزید کہا کہ، "ایوارڈز کا مقصد یہ ہے کہ اپنے متعلقہ ممالک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھانے کے لیے بہترین طریقۂ کار، پالیسیز، اور حکمت عملیوں کو اپنانے میں غیر معمولی اقدامات کو تسلیم کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹل معاشی ترقی کو نمو بخشی جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری اشتراک، شیئر کردہ وژن کو فروغ دینے کی بنیاد رکھی جائے۔ ایوارڈز DCO کے کردار کو معلوماتی فراہم کنندہ، وکیل، سہولت کار، اور مشیر کے طور پر مضبوط بناتے ہیں، جو کہ ممبر ریاستوں کی ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل بدلاؤ کی مستحکم ترقی میں اضافہ کرتی ہے، جس سے سب کے لیے ڈیجیٹل خوشحالی کے حصول میں بہبود، سماجی استحکام، اور تعاون کو مزید تقویت ملتی ہے۔”
ایک بڑی اور مختلف تکنیکی کمیٹی اور غیر جانبدار عالمی لیڈرز، جدت کاران، اور تکنیکی ماہرین کا فیصلہ ساز پینل نئے آنے والے مضبوط ترین اور نامزد افراد کا تمام معاشی سیکٹرز میں ان کے مقامی، علاقائی، یا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی بنیاد پر مکمل طور پر جائزہ لے گا، جس سے اشتراک اور جدت کے ذریعے مزید جامع اور ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ دنیا کو فروغ ملے گا۔
ایوارڈ کے زمروں اور نامزدگی کے عمل کے متعلق مزید جاننے اور پراجیکٹ جمع کروانے یا نامزد کروانے کے لیے، براہِ کرم https://www.DigitalProsperityAwards.com پر آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں
https://www.digitalprosperityawards.com/media/ پر مکمل ریلیز اور پریس پیک ڈاؤن لوڈ کریں