شنگھائی، 3 نومبر، 2023 /PrNewswire/ – مجموعی طور پر 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
دنیا کا پہلا قومی سطح کا درآمدی موضوع کے ساتھ تجارتی میلہ، CIIE ایک مرتبہ پھر ایک کاروباری نمائش، ایک ملکی نمائش، Hongqiao بین الاقوامی اقتصادی فورم، کئی معاون سرگرمیوں کے علاوہ لوگوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کی تقاریب پر مشتمل ہو گا۔
اس سال کی کاروباری نمائش میں دنیا کی چوٹی کی 500 انٹرپرائزز اور بڑے صنعتی اداروں میں 289 شرکت کریں گے، جن میں دنیا کے چوٹی کے 15 آٹومیٹیو برانڈ، چوٹی کی 10 صنعتی الیکٹریکل کمپنیاں، چوٹی کی 10 طبی آلات کی کمپنیاں، تین بڑے کانکنی کے ادارے، چار بڑے غلے کے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیاں شامل ہوں گی۔ تقریب میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے تقریباً 1،500 انٹرپرائزز (SMEs) بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔
شینگ نے بتایا کہ نمائش کے چھ شعبوں – خوراک اور زرعی مصنوعات، انٹیلیجنٹ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، طبی آلات اور طبی نگہداشت کی مصنوعات، صارفین کا سامان، خدمات کی تجارت اور آٹوموبائیلز میں 400 سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی جائیں گی۔
چھٹی CIIE میں دوبارہ ملکی نمائش بھی شامل ہو گی۔ بحرین، جمہوریہ وسطی افریقہ، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا، گامبیا، گنی بساؤ، ہنڈورس، مالی، عمان، سیریا لیون، ٹوگو اور زمبابوے سمیت گیارہ ممالک پہلی مرتبہ ملکی نمائش میں شریک ہوں گے۔ ہنڈورس، قازقستان، سربیا، جنوبی افریقہ اور ویٹنام اس سال کے مہمان خصوصی ممالک ہیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (BRI) کی دسویں سالگرہ کے سلسلے میں، اس پیش قدمی میں ملوث بہت سارے ممالک ایکسپو کا حصہ ہوں گے۔ چونسٹھ BRI ممالک ملکی نمائش میں شامل ہوں گے اور BRI ممالک میں سے 1،500 سے زائد کمپنیاں کاروباری نمائش میں موجود ہوں گی جو تقریباً 80،000 مربع میٹر کے نمائشی علاقے پر پھیلی ہو گی، یہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔
CIIE نے BRI میں ملوث سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (LDCs) کو مفت بوتھ، تعمیراتی سبسڈی اور ٹیکس مرعات پیش کر کے اپنے پریمیم مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
CIIE کے لازمی جزو کے طور پر، اس سال کا Hongqiao بین الاقوامی اقتصادی فورم عالمی شفافیت، گرین ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی اور سمارٹ ٹکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرے گا۔
کچھ متوازی سیشنز کی شریک میزبانی تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس (UNCTAD)، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP)، اقوام متحدہ صنعتی ترقیاتی تنظیم (UNIDO)، بین الاقوامی تجارتی مرکز (ITC)، اقوام متحدہ عالمگیر معاہدہ سمیت بین تنظیموں کی جانب سے کی جائے گی۔
نوبل انعام یافتہ، ٹیورنگ ایوارڈ جیتنے والی شخصیات اور کئی ہائی پروفائل انٹرپرینیور کئی ذیلی فورمز میں شرکت اور عالمی امور پر اپنی بصیرت کا تبادلہ کریں گے۔ عالمی اہمیت کی رپورٹیں، عالمی شفافیت رپورٹ 2023 کے بشمول، بھی فورم کے دوران جاری کی جائیں گي۔
ساتویں CIIE کے لیے نمائش کاروں کے لیے درخواستیں اب کھلی ہیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور CIIE 2023 اور 2024 میں فوائد سے مستفید ہوں جہاں مواقع آپ کے منتظر ہیں!
https://www.ciie.org/exhibition/f/book/register?local=en&from=press
رابطہ:Ms. Cui Yan
ٹیلیفون:0086-21-968888
ای میل: ciie2022@ciie.org
ویب سائٹ:http://www.ciie.org/zbh/en/
Facebook:https://www.facebook.com/ciieonline
Twitter:https://twitter.com/ciieonline
تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/2263540/CIIE.jpg
Logo – https://mma.prnewswire.com/media/1938442/4375625/CIIE_Logo.jpg