چار نئے پروگرامز متعارف کروائے ہیں
نئی دہلی، 25 مارچ 2024 /PRNewswire/ — ساؤتھ ایشین یونیورسٹی اب تعلیمی سال 25-2024 کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کر رہی ہے۔ اس میں انڈرگریجویٹ پروگرامز (بیچلر)، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (ماسٹرز، ایم ٹیک، پی ایچ ڈی)، اور انٹیگریٹڈ پروگرام شامل ہیں۔
پیش کردہ پروگرام اقتصادیات، بائیو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، بین الاقوامی تعلقات، قانونی علوم، ریاضی اور سماجیات کے شعبوں میں ہیں۔ ان پروگراموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ 20 اپریل اور 21 اپریل 2024 کو منعقد کیے جائيں گے۔ یہ داخلہ ٹیسٹ کثیر انتخابی سوالات کے ساتھ کمپیوٹر پر ہوگا جسے ایک ساتھ پورے جنوبی ایشیا میں مقررہ مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔
پروفیسر K.K. Aggarwal (ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کے صدر) نے کہا، "SAU ثقافتی تنوع کا تجربہ کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتی ہے۔”
اس سال متعارف کرائے گئے نئے پروگراموں میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ میں بی ٹیک، دوہری ڈگری (بی ٹیک+ایم ٹیک)، کمپیوٹر سائنس کے شعبہ میں کمپیوٹر سائنس میں ایم ٹیک اور انٹیگریٹڈ ایم ایس سی+ایم ٹیک شامل ہیں۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ، www.sau.int پر آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے۔ داخلہ کا کتابچہ اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
ساؤتھ ایشین یونیورسٹی ایک بین الاقوامی یونیورسٹی ہے جسے SAARC کے آٹھ رکن ممالک کی حکومتوں نے قائم کیا ہے، وہی اسے فنڈ فراہم کرتے اور اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ SAU پورے جنوبی ایشیا سے طلبہ کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، اور تمام آٹھ SAARC ممالک اس کی ڈگریوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/2369292/South_Asian_University.jpg
Paksh Jain، +91 98400 73378، jain@jaingroup.net