عالمی طبی تعاون کو فروغ دینا اور جامع لین دین کے ذریعے مشترکہ ترقی کو وسعت دینا
بیجنگ، 4 دسمبر، 2023 /PRNewswire/ — 26 نومبر کو، تیسرے بین الاقوامی طبی جدت طرازی اور تعاون کے فورم کو چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقہ، فانگ چینگ گانگ میں منعقد کیا گیا۔ فورم، جس کا موضوع تھا "شعبہ طب کو زیادہ قابل رسائی بنانا اور تعاون کو مستحکم کرنا، بنی نوع انسان کے لیے صحت سے وابستہ مستقبل کی تعمیر کرنا” جس میں 400 سے زائد شرکاء اکٹھے ہوئے، جن میں طب اور صحت کے حکام، صنعتی ماہرین، اور طب اور نگہداشتِ صحت کے شعبوں میں کاروباروں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شمولیت کی تھی۔ شرکاء کا تعلق شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی رکن ریاستوں اور ASEAN ممالک سے تھا، جنہوں نے محرکاتی خیالات کا تبادلہ کیا اور تعاون کی پیشکش کی۔
فورم کا مقصد علاقائی، متنوع، مربوط اور پائیدار تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دینا ہے، جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور SCO کے رکن ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت کے لیے ایک ربط کے طور پر اپنے کردار کو مستحکم کرتا ہے۔ SCO اور ASEAN کی صلاحیت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے، یہ شعبہ طب میں عالمی اختراع اور تعاون کو بڑھانے، طبی وسائل کی تخصیص کو بہتر بنانے اور نگہداشتِ صحت کے عالمی معیار کو بہترین بنانے کے تئیں کوشاں ہے۔ یہ ہر طرح کے پس منظر سے وابستہ افراد کو سستی، اعلیٰ معیار کی، اور بین الاقوامی سطح پر معیاری نگہداشت صحت کی خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔
SCO کے اچھے پڑوسی، دوستی اور تعاون کمیشن (GNFCC) کے نائب صدر، کیو لی نے کہا کہ یہ فورم چین کے لیے انسانی فلاح کے لیے طب سے متعلقہ لین دین اور SCO اور ASEAN ممالک کے ساتھ اختراعی شراکت داری کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل پایا ہے۔ GNFCC ادویات اور نگہداشتِ صحت کے شعبوں میں SCO کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے تئیں پُرعزم ہے۔ اس کے مقاصد میں بین الاقوامی میڈیکل اوپن پائلٹ زونز سے متعلقہ علم اور مہارت کا اشتراک کرنا، دوا سازی اور دیکھ بھال صحت کی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلوں اور باہمی تحقیق کو وسیع کرنا، نگہداشتِ صحت کے پیشہ وران کے لیے تربیت فراہم کرنا، اور عالمی صحت اور فلاح و بہبود کے اقدامات کے معیار کو جدید بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا شامل ہیں۔
فورم میں ایک افتتاحی تقریب، کلیدی تقاریر، ورکشاپس اور اختتامی تقریب شامل تھیں۔ افتتاحی تقریب میں 25 پروجیکٹ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے ہر پروجیکٹ معاہدہ ایک چینی صوبے یا شہر کے مابین تعاون کی نمائندگی کرتا ہے، جن میں، گوانگ ڈونگ، جیانگ سو، بیجنگ، اور شنگھائی، اور دیگر ممالک ہنگری، قازقستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، اور ویتنام شامل ہیں۔ ان پروجیکٹس میں دواسازی کی پیداوار، روایتی ادویات، غذائی تحفظ اور غذائی صحت کا احاطہ کیا گیا ہے، جن پر 21.9 بلین یوآن کی مشترکہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
رابطہ: Chen Zhang, zhangchen@cri.cn