کنشن، چین، 29 اگست، 2023 /PRNewswire/ — Arctech (آرکٹیک)، جو دنیا میں شمسی ٹریکنگ، ریکنگ، اور BIPV (بلڈنگ انٹیگریٹڈ فوٹووولٹیکس (Building Integrated Photovoltaics)) کی فراہم کار چوٹی کی کمپنی ہے، نسدک (Nasdaq) طرز پر واقع چین کی STAR مارکیٹ میں، 28 اگست، 2020 کو پیش کیے جانے کے بعد اپنی تیسری سالگرہ پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ یہ اہم سنگ میل آرکٹیک کی غیرمعمولی ترقی کو ظاہر کرتا ہے اور قابل تجدید توانائی کی صنعت میں عالمی رہنما کے طور پر اس کی حیثیت کو بھی ٹھوس بناتا ہے۔
Arctech IPO 3rd Anniversary
اپنے IPO کے بعد سے، آرکٹیک کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور اس نے 40 ممالک میں تقریباً 1,500 PV (فوٹووولٹیکس) پلانٹس کو 50 GV سے زائد کے شمسی ٹریکنگ اور ریکنگ سسٹمز فراہم کیے ہیں۔ کمپنی کی جدید مصنوعات نے دنیا بھر میں صاف ستھری اور پائیدار توانائی کی پیداوار کے پھیلاؤ میں اپنا حصہ ڈالا ہے، اور یوں یہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں نمایاں طور پر اثرانداز ہوئی ہے۔
اختراع پسندی، ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت اور صارفین کے لیے لگاؤ، آرکٹیک کی کامیابیوں میں معاون رہے ہیں۔ 1,300 سے زائد مہارت یافتہ ملازمین پر مشتمل متنوع افرادی قوت کے ساتھ، کمپنی عالمی سطح پر ایک مستحکم وجود رکھتی ہے۔ آرکٹیک کے مقامی دفاتر حکمت عملی کے تحت کلیدی منڈیوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جن میں دیگر کے علاوہ چین، جاپان، انڈیا، امریکہ، اسپین، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، میکسیکو، چلی، برازیل، ویتنام، کولمبیا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ، مقامی سطح پر فعال ادارے آرکٹیک کو انفرادی معاونت کی فراہمی، صارفین کے ہمراہ مضبوط تعلقات کے قابل کرتے ہیں اور منصوبوں پر بلاتعطل عمل درآمد یقینی بناتے ہیں۔
"اس اہم سنگ میل تک پہنچنا، آرکٹیک کے قابل تجدید توانائی کے منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے کے لازوال عزم کی گواہی دیتا ہے”، آرکٹیک کے صدر مسٹر کائے ہاؤ (Mr. Cai Hao) نے کہا۔ "STAR مارکیٹ کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد سے ہمیں بے پناہ ترقی دیکھنے کو ملی ہے اور ہم نے عالمی شمسی صنعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس لازوال تعاون اور ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کے لیے ہم اپنے کلائنٹس، شراکت داروں اور ملازمین کے مشکور ہیں۔”
آرکٹیک کے شمسی ٹریکنگ اور ریکنگ کے نظام (اسکائی لائن، اسکائی مارٹ اور اسکائی ونگ سیریز) اپنے اعلیٰ درجے کے ڈیزائن، مضبوطی، اور قابل بھروسہ ہونے کے لیے پہچانے جاتے ہیں، جو شمسی توانائی کے پلانٹس کو توانائی کی بھرپور پیداوار اور زیادہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کے قابل کرتے ہیں۔
آرکٹیک کی مقامی ہم آہنگی اختیار کرنے کی حکمت عملی پیداوار سے لے کر بعد از فروخت معاونت تک، اس کی کارروائیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ مقامی منڈی کے بارے میں فہم، تعاون اور صارف کے اطمینان کو ترجیح دینے کے ذریعے آرکٹیک مختلف خطوں کے صارفین کی منفرد ضروریات کی تکمیل کرنے والے ایسے بہترین شمسی ٹریکنگ، ریکنگ اور BIPV نظام مہیا کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنے تشخص کو مضبوطی بخشنے کا عزم رکھتا ہے۔ کمپنی تیاری سے لے کر بعد از فروخت معاونت تک اپنے پراڈکٹ کی زندگی کے تمام مراحل پر خود کو مقامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی میں بھی جامعیت لاتی رہی ہے۔ کمپنی خدمت اور معاونت کے اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کے لیے مقامی منڈیوں اور صارفین کی مخصوص ضروریات کو سمجھنے اور انہیں پورا کرنے کی اہمیت کا ادراک رکھتی ہے۔
اس حکمت عملی کے مطابق، آرکٹیک نے چین بھارت سمیت کلیدی خطوں میں پیداواری سہولت گاہیں قائم کی ہیں اور دنیا کے دیگر خطوں میں انہیں پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مقامی سطح پر پراڈکٹس کی پیداوار کے ذریعے، آرکٹیک موثر سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنا سکتا ہے، ترسیل کے وقت میں کمی لا سکتا ہے اور مقامی ضابطوں اور معیار کے پیمانوں پر پورا اتر سکتا ہے۔ مقامی ہم آہنگی پر مبنی یہ سوچ نہ صرف کارروائیوں کی موثریت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مختلف منڈیوں کی منفرد ضروریات کے حوالے سے کمپنی کے ردعمل کو بھی تقویت بخشتی ہے۔
مقامی ہم آہنگی اختیار کرنے کا آرکٹیک کا عزم پیداوار تک محدود نہیں۔ کمپنی نے متعدد ممالک میں خدمت کے مقامی مراکز کے قیام اور بعد از فروخت معاونت کے نیٹ ورکس قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ ان مراکز میں اعلیٰ تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین کی صورت میں عملہ موجود ہے جو صارفین کو فوری مدد، مرمت و دیکھ بھال اور خرابی کا تجزیہ و حل پیش کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ایک حصص دار کمپنی کے طور پر اپنے تین برسوں میں آرکٹیک کی غیرمعمولی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ کمپنی "گلوبل انوویشن ٹیکنالوجی ایوارڈ 2022” اور PVBL کی جانب سے "ٹاپ سولر PV برانڈز ان دا ورلڈ” سمیت متعدد صنعتی اعزازات وصول کر چکی ہے۔ یہ اعزازات اعلیٰ معیار کے لیے آرکٹیک کے عزم اور تیزی سے پھلتی پھولتی شمسی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل جدید ترین حل پیش کرنے کی اس کی قابلیت کی توثیق کرتے ہیں۔